ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا مدعی منظر عام سے غائب ہو گیا

ایف آئی اے نے مدعی کے پتہ پرسمن بھیجا لیکن وصول نہ ہوا، مدعی بلال درخواست پر دیئے گئے پتے پر رہتا ہی نہیں: ایف آئی اے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 16 ستمبر 2019 20:20

ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا مدعی منظر عام سے غائب ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے مدعی کے پتہ پرسمن بھیجا لیکن وصول نہ ہوا جس کے بعد پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ مدعی بلال درخواست پر دیئے گئے پتے پر رہتا ہی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار کے گھرکا پتہ غلط دیا گیا تھا۔

مدعی بلال کے منظر عام سے غائب ہونے پر معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صوفیہ مرزانے اپنے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سیل میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مجھے نیب یا کسی متعلقہ اتھارٹی کی جانب سےکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔ میرے خلاف یہ منفی پراپیگنڈہ ناروے میں رہائش پذیر میرے سابق شوہرعمر فاروق کی جانب سے مجرمانہ نیٹ ورک کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد ایف آئی اے نے مدعی کے پتہ پرسمن بھیجا لیکن وصول نہ ہوا جس کے بعد پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ مدعی بلال درخواست پر دیئے گئے پتے پر رہتا ہی نہیں ہے۔

اس سے قبل اداکارہ صوفیہ مرزا نے منی لانڈرنگ اور اغواء برائے تعوان کے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ یہ تمام خبریں اور افواہیں ان کے سابق شوہر نے پھیلائی ہیں اور انکا سابق شوہر انہیں بدنام کر کے بچوں کو اپنی تحریل میں لے کر اثاثوں پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی نیب نے اور نہ ہی ایف آئی اے نے ان الزامات کے حوالے سے ان سے کوئی پوچھ گچھ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :