اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں، صادق سنجرانی

پیر 16 ستمبر 2019 22:02

اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں قومی قیادت بشمول اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا انعقاد 18 ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں اور مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں۔ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی برادری تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہے۔