مولانا فضل الرحمن آج کشمیر کے بجائے اسلام آباد کے احتجاج کی تیاری کررہے ہیں، فواد چوہدری

پیر 16 ستمبر 2019 22:37

مولانا فضل الرحمن آج کشمیر کے بجائے اسلام آباد کے احتجاج کی تیاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن آج کشمیر کے بجائے اسلام آباد کے احتجاج کی تیاری کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مودی ہندوستان میں گاندھی کو ریپلیس کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت جیل میں ڈالی گئی ہے،کشمیر کیلئے ہمارے بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن آج کشمیر کے بجائے اسلام آباد کے احتجاج کی تیاری کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے لڑنا مرنا سیکھا ہے ، زندہ رہنے کا حق رکھتے ہیں۔