سی پیک کے ذریعے چین اپنی تجارت مغرب کے ساتھ منسلک کر سکے گا،چینی سفیر یاو جنگ
پیر 16 ستمبر 2019 22:56
(جاری ہے)
چینی سفارتخانہ آ ر سی سی آئی کو چین کے تجارتی ادارے کے ساتھ بڑی شراکت داری کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت کرے گا۔ سیمنٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں پاکستان کے نجی شعبے کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط استوار کرے۔
چین مکمل راہنمائی اور تعاون کر ے گا۔ کشمیر کے حوالے سے چین کے حالیہ کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں اور یہ باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی، تعلیم ، صحت اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرے گا۔ چین کے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معائدے کے دوسرے مرحلے میں تین سو تیرہ اشیا پر ٹیرف کی چھوٹ دی گئی ہے۔ پاکستانی ایکسپورٹرز ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اس سے قبل صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ حال ہی میں راولپنڈی چیمبر کا نو رکنی تجارتی وفد چین کا پندرہ روزہ دورہ مکمل کر کے آیا ہے۔ جس سے چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک موقف اٹھانے پر تاجر برادری چین کی مشکور ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معاشی سمت نئی جہت اختیار کرے گی۔ اس موقع پر چین کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبر ان کی کثیر تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.