ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل کنکشن ہولڈر بجلی صارفین کیلئے کارروائی کا آغازکر دیا

لیسکو کے اشتراک سے پہلے مرحلے میں 57ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل صارفین کو کنکشن منقطع کرنے کے نوٹسز جاری

پیر 16 ستمبر 2019 23:12

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل کنکشن ہولڈر بجلی صارفین کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل کنکشن ہولڈر بجلی صارفین کیلئے کارروائی کا آغازکر دیا ،لیسکو کے اشتراک سے غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل صارفین کو کنکشن منقطع کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 57 ہزار 700 غیر رجسٹرڈ کمرشل و انڈسٹریل کنکشن والے صافین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

15 ہزارغیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین اور42 ہزار 700 انڈسٹریل کنکشن ہولڈر غیر رجسٹرڈ صارفین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صارفین کی سہولت کے لیے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا جہاں سے تمام غیر رجسٹرڈ صارفین معلومات لے سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ صارفین کو 26 ستمبر تک کی مہلت دی گئی اور اس کے بعد غیر رجسٹرڈ صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :