ایف بی آر نے تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک نگرانی آئی ٹی کی بنیاد پر مسائل کے حل کیلئے لائسنسنگ درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

پیر 16 ستمبر 2019 23:28

ایف بی آر نے تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک نگرانی آئی ٹی کی بنیاد پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ایف بی آر نے تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک نگرانی (ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم) آئی ٹی کی بنیاد پر مسائل کے حل کیلئے لائسنسنگ درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر کے 27ستمبر2019 کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پری کیورمنٹ پی پی آر اے قواعد کے تحت عمل میں لائی جائے گی اور لائسنسنگ کمیٹی تکنیکی پرپوزل کا جائزہ لے گی جو درخواست گزار تکنیکی اور تجربہ کے 80 میں سے 70یا زائد نمبر حاصل کریں گے ان کی درخواستوں کو تکنیکی طور پر منظورتصور کیا جائے گا۔ لائسنسنگ دستاویزات دفتر پراجیکٹ ڈائریکٹر (ٹریک اینڈٹریس سسٹم)سے حاصل کی جا سکتی ہیں اور ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.gov.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔