قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز منگل سے ہوگا
ایونٹ میں 6 خواتین امپائرز میچز سپروائز کریں گی، خواتین کرکٹرز کو 10ہزار روپے بطور میچ فیس اور فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا
پیر 16 ستمبر 2019 21:37
ایونٹ کا پہلا میچ منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیموں کے درمیان لاہور جمخانہ گراوٴنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میچ میں خاتون امپائر عافیہ امین ، راشد ریاض کے ہمراہ میچ سپروائز کریں گی جبکہ حمیرا فرح، شکیلہ رفیق، نازیہ نذیر، صباحت رشید اور رفعت مصطفیٰ بھی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز سپروائز کریں گی۔
(جاری ہے)
قومی ٹرائنگولر خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 42 کرکٹرز شرکت کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیر اہے۔ ٹورنامنٹ میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ تاریخ میں پہلی بارایونٹ میں شریک ہر کرکٹر کومیچ فیس دی جارہی ہے۔ پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 10 ہزار روپے جبکہ نان پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 5 ہزار روپے بطورمیچ فیس دئیے جائیں گے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کوکابورا کے گیند کا استعمال کیا جائے گا۔
اسکواڈز:
بلاسٹرز:
رامین شمیم (کپتان)، عالیہ ریاض، الماس اکرم، اریب شمیم، عائشہ ظفر، حفصہ خالد، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل،نورین یعقوب، سدرہ امین، طوبہٰ حسن اور وحیدہ اختر
چیلنجرز:
بسمعہ معروف (کپتان)، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، حفصہ امجد، حرینہ سجاد، ارم جاوید، جویریہ روٴف، خدیجہ چشتی، ماہم منظور، نتالیہ پرویز، صبا ء نذیر، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز
ڈائنامائٹس:
ندا ڈار(کپتان) ، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ناز، ناہیدہ خان، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ثناء میر، سوہا فاطمہ اور ثوبانہ طارق
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.