نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا،عارف حمید بھٹی
چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو،چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ نیب ڈبل کرنا پڑے گی، اتنے اسکینڈل سامنے آئیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 ستمبر 2019 21:51
(جاری ہے)
جو چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا،کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو۔
یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان کچھ ڈلیور کریں گے لیکن جتنا مایوس انہوں نے کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔آپ کسی گاؤں کا سروے کرلیں ،اور دیکھ لیں لوگ پچھلے سال کیسے زندگی بسر کررہے تھے اور آج کیسے زندگی بسر کررہے ہیں۔جب یہ آئے تھے پاکستان کے کتنے قرضے تھے؟ یہ ہمیشہ طعنہ دیتے تھے کہ پیپلزپارٹی نے کتنا قرضہ لیا؟ ن لیگ نے کتنا قرضہ لیا؟ لیکن انہوں نے تو70سالوں کا قرضہ ایک سال میں لے لیا ہے۔لاہور میں 4دن کوڑا نہیں اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کام بتا دے جو کیا ہو؟ ہسپتال بنائے ہوں یا سکول بنائیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی کردی ہے کہ اب دو وقت کا نہیں ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، 70فیصد لوگ خط غربت سے زندگی گزار رہے ہیں، ایک بندے کی تنخواہ 15ہزارہے وہ کیسے 6افراد ایک وقت کا کھانا پورا کریں گے؟ کرایہ بڑھا کر 20روپے سے 30روپے کردیا گیا ہے۔یہ کونسا انصاف ہے؟لوگ بزنس چھوڑ کر جارہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء احمد یارہراج نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چوتھے فلور پر جو کچھ ہورہا ہے اس پر بتایا کہ عارف حمید بھٹی کے علم میں یہ بات ہوگی، میرے علم میں توایسا کچھ نہیں ہے۔میں بھی وہاں چوتھے فلور پر تونہیں ہوں۔لیکن میرے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ کس کانام تبدیل کرکے جاتے ہیں؟جب حکومت ہوتی ہے کبھی بھی چیزیں سامنے نہیں آتیں، ہم ڈرتے ہوتے ہیں، نیب اور پیمرا کی تلوار ہم پر ہوتی ہے۔ کسی نے کہا کہ پی ٹی وی اور ٹی وی میں کیا فرق ہے ،اس نے کہا کہ ٹی وی توٹی وی ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.