Live Updates

قوم عمران خان کی ذہنی کیفیت پر پریشان ہے،پیپلزپارٹی

دشمن ملک کو جاسوسی کی دعوت دینا انتہائی پریشان کن ہے،کوئی عقلمند شخص دشمن ملک کو جاسوسی کرنے کی دعوت نہیں دیتا،نیئربخاری کا وزیراعظم کے بیان پرردعمل

پیر 16 ستمبر 2019 23:42

قوم عمران خان کی ذہنی کیفیت پر پریشان ہے،پیپلزپارٹی
،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) نپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے ایک ٹی وی انٹرویو میں کشمیریوں کے قاتل اور حقوق کے غاصب مودی کو پاکستان میں اپنے جاسوس بھیجنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کی ذہنی کیفیت پر پریشان ہے کیونکہ دشمن ملک کو جاسوسی کی دعوت دینا انتہائی حیران کن ہی نہیں بلکہ پریشان کن بھی ہے۔

(جاری ہے)

کوئی عقلمند شخص دشمن ملک کو جاسوسی کرنے کی اپنے ملک کی جاسوسی کرنے کی دعوت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دشمن ملک کو اپنے ملک کی ایٹمی تنصیبات کی بھی جاسوسی کرنے دی جائے گی انہوں نے کہا سلیکٹڈ کی نالائقی دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات