تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے لڑکی کو مار پیٹ کر نے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 16 ستمبر 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے لڑکی کو مار پیٹ کر زخمی کر نے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو اصغر نے بتایا کہ دوران لڑائی جھگڑا ملزمان عرفان و دیگر پانچ نامزد نے مدعی کی بیٹی سعدیہ کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔