Live Updates

نواز شریف اور آصف زرداری 160ارب ڈالر دے کر اس مہینے کے آخر تک چلے جائیں گے: سینئیر صحافی نے دعویٰ کر دیا

خراب معاشی صورتحال کے حوالے سے حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے، حکومت اب نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کا انتظار کررہی ہے: افتخار احمد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر ستمبر 22:36

نواز شریف اور آصف زرداری 160ارب ڈالر دے کر اس مہینے کے آخر تک چلے جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) سینئیر صحافی افتخار احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری 160ارب ڈالر دے کر اس مہینے کے آخر تک چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خراب معاشی صورتحال کے حوالے سے حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے، حکومت اب نواز شریف اور آصف زرداری سے 160ارب ڈالر لینے کا انتظار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بہت زیادہ ہے جو کہ ہوسکتا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک دیکر یہ لوگ چلے جائیں گے۔

افتخار احمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف اسی صورت میں آرٹیکل 149لگا سکتی ہے جب صوبے کے امن و امان کوخطرہ ہو، اس کے علاوہ کسی صورت میں اس آرٹیکل کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فرانزک میں ویڈیو جائز ثابت ہوگئی تو نواز شریف کوریلیف مل سکتا ہے لیکن 160ارب روپے لینے کے چکر میں یہ ریلیف نہیں دیں گے اور جوشرائط یہ رکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ نواز شریف ساری عمر کے لئے باہر چلے جائیں اوران کی بیٹی مریم نواز دس سال کیلئے نااہل ہو جائے اور آصف زرداری سیاست کیلئے نا اہل ہو جائیں اور بلاول کو سیاست کرنے کی اجازت مل جائیگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو برطانوی فرانزک فرمز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ پی ایم این یو کے کے سینئیر پریذیڈنٹ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں۔اب ان کی فارنزک جانچ ہو گئی ہے ارو برطانیہ کی دو الگ الگ کمپنیوں نے ویڈیو کو اصل قرار دے دیا ہے۔ ویڈیو میں آواز کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سب کچھ اوریجنل ہے۔ان فرمز نے پاکستان کی عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے نوٹ لکھ کر دئیے ہیں کہ ان ریکارڈ شدہ مواد بشمول سکرپٹ کی کوئی ٹمپرنگ یا تبدیلی نہیں کی گئی اور ان میں کسی قسم کی کوئی ایڈنٹنگ نہیں کی گئی۔ان ریکارڈنگز کی تصدیق کے لیے ناصر بٹ کو درخواست کی تھی۔
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات