نمرتا نے آج مٹھائی تقسیم کی تھی، وہ خوش تھی، نہ جانے کیا ہوا: میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں جاں بحق ہوانے والی طالبہ کی دوست کا بیان
نمرتا خوش تھی اور ایسی لڑکی نہیں تھی کو خودکشی کرتی، نہیں پتا کہ کیا ہوا: وشال
عثمان خادم کمبوہ منگل 17 ستمبر 2019 00:40
(جاری ہے)
خیال رہے کہ لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا کی نعش کو کمرے کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، نمرتا کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ اس کا تعلق ضلع گھوٹکی سے تھا جبکہ متوفیہ کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ چانڈکا میڈیکل کالج کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کےمطابق جس لڑکی کی لاش ملی ہے اس کا نام نمرتا ہے اور وہ بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی۔ وائس چانسلر نے بتایا ہے کہ نمرتا چھٹیوں پر تھی اور آج کل امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی اور اسکے گھر والوں کو اس کی وفات کی خبر کر دی گئی ہے اور وہ لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی لاڑکانہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کرے گی جبکہ میڈیکل کالج میں طالبہ کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ہاسٹل نمبر تین کو سیل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نمرتا کے گلے پر نشانات بھی ملے تھے۔ پولیس نمرتا کے ساتھ ہاسٹل کے کمرے میں مقیم دیگر طالبات سے بھی بیان لے رہی ہے۔ اور اسکی دوست کے مطابق نمرتا آج بہت خوش تھی۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.