Live Updates

پاکستان بھارت کے خلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے،اخبار ڈیلی میل

بھارتی مظالم کے خلاف نہتے کشمیریوں کا ہر حال میں ساتھ دیں گے، عمران خان

منگل 17 ستمبر 2019 06:23

پاکستان بھارت کے خلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے،اخبار ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء)   کشمیر میں بھارت جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اورساری دنیا اس سے آگاہ ہے۔آج ڈیڑ ھ مہینہ ہونے کو آیا ہے مگر کسی بھی انٹرنیشنل ملک یا طاقت نے انڈیا کو اپنے اس اقدام سے ہٹنے پر مجبو نہیں کیا۔پاکستان نے کشمیر کی صورت حال کے لیے ایک ایک ملک کا دروازہ کھٹکھٹانے کے علاوہ یو این او سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ ثالثی کا کردار ادا کرے مگر ٹرمپ سمیت اکثر عالمی لیڈر لفظی طور پر تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھرتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ کرتے دکھائی نہیں دیتے۔

گزشتہ روز لندن کے اخبار ڈیلی میل نے خبر لگائی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ نیوکلیئر جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت جو کچھ بھی کشمیر میں کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ہم جنگ نہیں چاہتے اور امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر انڈیا اپنے مقاصد سے باز نہ آیا تو ہمارے پاس جنگ کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں بچے گا اور دنیا یاد رکھے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار ساری دنیا پرہو گی اور اگر دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا یہ بھی دنیا دیکھ لے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت کشمیر سے نہیں نکلتا تو ہمارے عوام کبھی بھی انڈیا سے صلح اور مذاکرات کے آپشن پر نہیں آئیں گے اور ہمیں انڈیا کے ساتھ جنگ کرنا ہو گی اور ایک بار جنگ شروع ہو گئی تو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے تک نوبت ضرور پہنچے گی۔ڈیلی میل اخبار نے دعویٰ کیا کہ اگر پاکستان کو مذاکرات کا موقعہ نہ دیا گیا تو عین ممکن ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کا آپشن چن لے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات