اقوام متحدہ سعودی عرب میں ہونے والے حملے کے ذمہ دارافراد کی شناخت نہیں کر سکتی،ترجمان

منگل 17 ستمبر 2019 10:10

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ یہ تعین نہیں کر سکتی کہ سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنیوں پر ہوئے ڈرون حملوں کا کون ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اس حادثے کے لیے ذمہ دارافراد کی شناخت کر سکے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کی دو پٹرولیم تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس سے تیل کی پیداوار نصف سے کم ہوگئی۔