Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 ستمبر 2019 10:35

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن  سلمان کے مابین ٹیلی فونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد سعودی حکومت کو میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 5.7 ملین بیرل تیل کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جو مملکت کی کل پیداوار کی نصف ہے اور عالمی تیل مارکیٹ کا تقریباً چھ فیصد ہے۔

لیکن سعودی عرب میں آرامکو کی تیل تنصیبات پر ہفتہ کے روز ہونے والے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ضائع ہونے والے تیل کا ایک تہائی بچا لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات تیل تنصیبات پر حملوں اور 2 روز کی خاموشی کے بعد سعودی عرب نے ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کے غرب اردن پر قبضہ کرنے کے اعلانات اور سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات