Live Updates

صدرٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

پاکستان اور بھارت کی قیاد ت سے جلد ملاقات کروں گا. وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 ستمبر 2019 11:22

صدرٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2019ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر چوتھی بار ثالثی کی پیشکش کردی اور کہا پاکستان اوربھارت کی قیادت سے جلد بات کریں گے، بات چیت میں مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہوگی. تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاکستان اوربھارت میں کشیدگی برقرار ہے ، امریکی صدرٹرمپ ایک بار پھر ثالثی کیلئے تیار ہے.

وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیاد ت سے جلد ملاقات کروں گا، امید ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے پیشرفت ہوگی.

(جاری ہے)

خیال رہے امریکی صدرنے ثالثی کی پیشکش پہلی بار نہیں کی، اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ تین بارپاکستان اوربھارت کے درمیان ثالث کا کردارادا کرنے کی پیش کش کرچکے ہیں. 22جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی.

صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کشمیرکے تنازع پرثالثی کی درخواست کی تھی تاہم بھارت میں امریکی صدرکے بیان پرہنگامہ آرائی کے بعد مودی سرکارنے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی. مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے معمول کی زندگی مفلوج کررکھی ہے، مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیواورکڑی پابندیوں کوآج44روز ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرزتعمیرکرلئے ہیں.

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر بنیادی آزادی چھین رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے سیاسی راہنماﺅں کو گرفتار کر کے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جارہا ہے. ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بغیر ثبوت کے گرفتار افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے‘ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تقریبا ً چار سو منتخب افراد اور سیاسی رہنما قید ہیں، سابق وزرائے اعلیٰ، سیاسی کارکنان، وکلا، صحافیوں سمیت تقریبا ً 4ہزارافراد بھی قید ہیں، بھارتی حکومت پر مقبوضہ کشمیر میں قید افراد پر تشدد کرنے کے سنگین الزامات ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات