Live Updates

․یکجہتی کشمیر مارچ کا سلسلہ جاری، بھارت 100 دن بھی کرفیو مسلط رکھ لے کشمیری اپنی قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے، لیاقت بلوچ

منگل 17 ستمبر 2019 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بھارت 100 دن بھی کرفیو مسلط رکھ لے کشمیری اپنی لازوال قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے، ملک بھر میں یکجہتی کشمیر مارچ کا سلسلہ جاری ہے،20 ستمبر کو سرگودھا ، 22 کو بھمبر ، 27 کو مظفرآباد اور 6 اکتوبر کو لاہور میں یکجہتی کشمیر مارچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیری 44 دنوں سے ہندوستانی کرفیو ، ظلم و جبر ، جبری گمشدگی اور نسل کشی کا شکار ہیں اب بھارت کے لیے ممکن نہیں کہ یہ ظلم مزید جاری رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت 100 دن بھی کرفیو مسلط رکھ لے کشمیری اپنی لازوال قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے،کشمیریوں کا حوصلہ اور عزم ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے عالمی برادری کو مجرمانہ بے حسی ختم کرنا ہوگی۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں پاکستان کے بیانیہ کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات