معروف ٹک ٹاک سٹار دانیال خان اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ کار حادثے میں جاں بحق

دانیال خان دوستوں کے ساتھ گروپ کی صورت میں ویڈیوز بنایا کرتے تھے، دوست دنیا سے رخصت بھی ایک ساتھ ہوئے، فالورز ناخوشگوار حادثے پر صدمے کا شکار ہو گئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل ستمبر 11:49

معروف ٹک ٹاک سٹار دانیال خان اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ کار حادثے میں جاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17ستمبر 2019ء) ٹک ٹاک سٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ دانیال خان نجی کالج میں زیر تعلیم تھے۔دانیال خان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر مشہور ہوئے تھے۔

80 ہزار سے زائد لوگ ٹک ٹاک پر دانیال کے گروپ اکاؤنٹ کو فالو کر رہے تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے دانیال خان نے پانچ روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔دانیال خان کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دانیال ہائی وے پر 120 کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا اوورٹیک کے دوران دانیال سے گاڑی نہ سنبھل سکی اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

دانیال خان کے ساتھ پیش آنے والے اس حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا ہے۔ دانیال کے ایک دوست میربالاج کے مطابق دانیال کے ساتھ ان کے تین دوست بھی تھے جو اس ناخوشگوار حادثے کا شکار ہو گئے۔دانیال کے ساتھ جاں بحق ہونے والے دوستوں میں عدن، اسامہ اور دانی شامل تھے۔
دانیال خان اپنے دوستوں کے ہمراہ ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا کرتے تھے جسے لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا تھا اور انکی دوستی کو بھی سراہا جاتا تھا۔

لیکن کسے معلوم تھا کہ یہ دوست اکٹھے ہی اس دنیا سے جائیں گے اور ایک ناخوشگوار حادثے کی صورت میں سب پر پر سوگوار یادیں چھوڑ جائیں گے۔
دانیال خان نے انسٹا گرام پر اپنی آخری پوسٹ چارروز قبل کی تھی۔دانیال خان کے چاہنے والوں کو ان کی اچانک موت کا یقین نہیں آرہا چونکہ ان کو ایک بڑی تعداد ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالو کرتی تھی اسی وجہ سے وہ بھی دانیال خان کی موت اور اس ناخوشگوار واقعے کا سن کر صدمے کا شکار ہیں۔

دانیال خان ایک گروپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے۔ان کے دیگر دوستوں میں وجیہ ،صہیب اور دانیال شامل تھے۔دانیال خان کے جاں ہونے کے بعد ان کے قریبی دوست دانیال کے ساتھ بنائی گئی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔