سعودی آئل تنصیبات پر ڈرون حملے امریکی دفاعی نظام کی ناکامی ہے، روسی ذرائع ابلاغ
منگل 17 ستمبر 2019 11:55
(جاری ہے)
فنیان کننگھم کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ سے اربوں ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور جدید ترین ریڈار ٹیکنالوجی خرید رکھی ہے۔
حوثی باغیوں کی طرف سے اپنے ڈرونز کے ذریعے سعودی سرحد پار کرکے ایک ہزار کلومیٹر اندر جاکر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں سعودی خام تیل کی پیداوار پچاس فیصد تک کم ہوگئی اور یہ سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرنے کے دعویدار امریکہ کے لئے بڑی شرمندگی کا باعث ہے۔ فنیان کننگھم نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب جو خام تیل برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور امریکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہرسال امریکہ سے 68 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدتا ہے اور سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دفاعی بجٹ کے لحاظ سے امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے سعودی تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرنے کے اقدام پرخود امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کو ڈرونز سے نہیں بلکہ کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس بات کے ثبوت میں کہ حملہ ایران یا عراق سے کیا گیا حملے کا نشانہ بننے والی سعودی تنصیبات کے سیٹلائٹ امیجز بھی جاری کئے تاہم نیویارک ٹائمز نے سوال اٹھایا کہ حملے میں ریفائنری کے مغربی حصے کو نقصان پہنچا جو ایران یا عراق کی طرف نہیں ہے۔ دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی ابتدائی طور پر یہی رپورٹ کیا کہ سعودی عرب کی عبقیق میں تیل کی تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ مائیک پومپیو نے اس حوالے سے اگرچہ واضح طور پر ایران کا نام لیا ہے تام صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا محض امکان ظاہر کیا ہے اور سعودی عرب سے تصدیق کا ذکر کیا ہے۔ ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیا ہے اور چین نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے ایران پر حملے کا الزام عائد کرنے کے اقدام کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.