سرگودھا ریجن میں میانوالی ملتان روڈ پر ہرنولی موڑ ترگڑانوالہ کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

منگل 17 ستمبر 2019 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سرگودھا ریجن میں میانوالی ملتان روڈ پر ہرنولی موڑ ترگڑانوالہ کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔جس سے تیل لیک ہونے کے باعث شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق آئل ٹینکر بارہ ہزار لیٹر پیٹرول لے کر آ رہا تھا کہ ایم ایم روڈ پر ٹریلر سے ٹکراتے ہوئے آئل ٹینکر بے ہو کر الٹ گیا جس سے تیل لیک ہونا شروع ہو گیا تو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔اس حادثہ میں آئل ٹینکر ڈرائیور درخت سے ٹکرا کر زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔