اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 12پروازیں منسوخ ،5تاخیر کا شکار

کراچی اور سکھر ڈویژن میں سگنلز سسٹم کی خرابی کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی معمول پر نہ آ سکا

منگل 17 ستمبر 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 12پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔دمام جانے والی پرواز 158اور آنے والی پرواز 157،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 789،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757اور آنے والی پرواز 758،ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302منسوخ کر دی گئی ۔

مختلف ائیر لائنز کی پانچ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ دوسری جانب کراچی اور سکھر ڈویژن میں سگنلز سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے ،قراقرم ڈیڑھ گھنٹہ ،شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،جناح ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ ،گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ ،ملت ایکسپریس ڈھائی 2 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ ،شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے جبکہ جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔