جاپان کے وزیراعظم ایران کے صدر سے نیویارک میں ملاقات کریں گے

منگل 17 ستمبر 2019 13:05

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ رواں ماہکے اختتام پر نیویارک میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جاپان کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شنزوآبے نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اختتام پر نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں سعودی عرب کی تیل کے تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی علاقائی کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

یہ بات انہوں نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن کے بعد بیلجیئم جائیں گے جہاں وہ یورپی کمیشن کے صدر جیان کلوڈی جنکر سے ملاقات کریں گے۔