ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،امریکی سینیٹر

بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں پر کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینا ہوگا۔ آپشن زیرغور ہیں،سینیٹرجم رش

منگل 17 ستمبر 2019 13:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین سینیٹر جم رش نے پیر کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رش نے یہ بھی انتباہ کیا کہ امریکی افواج پر کوئی بھی حملہ ممکن ہے۔ بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں پر کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینا ہوگا۔ آپشن زیرغور ہیں۔