اکیڈمک سپورٹس کو مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے، وی سی عبدالولی خان یونیورسٹی مردان

منگل 17 ستمبر 2019 13:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اکیڈمک سپورٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اکیڈمک سپورٹس کے بغیر سپورٹس کا انفراسٹرکچر نہیں بن سکتا ۔

(جاری ہے)

یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے دورے کے موقع پر ملاقات میں کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس کاشف خان، ایڈمن سپورٹس کمپلیکس شہریار خان، فاروق حسین ڈائریکٹر سپورٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی ارشد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سپورٹس کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات ہوئی۔