Live Updates

عوام پر امید رہیں آنے والا دور انصاف اور قانون کی بالادستی کا ہے ،فتح اللہ خان

منگل 17 ستمبر 2019 13:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام پر امید رہیں آنے والا دور انصاف اور قانون کی بالادستی کا ہے جن لوگوں نے عوامی بجٹ کو لوٹا ہے ان کا احتساب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوام کو لالی پاپ دیکر سلانے کی کوشش کی ہے اب ان لوگوں کے لئے کہیں بھی راستہ نظر نہیں آرہا ہے اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے مفروضوں کی بنیاد پر بیانات دیکر خود کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اور عوام کو بھی دھوکہ دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن عوام اب مفروضوں کی دنیا سے نکل گئی ہے عوام کو تجربہ ہوا ہے کہ باریاں لینے والی ان جماعتوں کو نہ عوام کا مفاد عزیز ہے اور نہ ہی گلگت بلتستان کا مفاد عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مرکز میں احتساب چل رہا ہے اس کے خوف سے ابھی سے ہی گلگت بلتستان میں باریاں لینے والی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ہے قومی خزانے کو لوٹنے والے کبھی بھی بخشے نہیں جائینگے انہوں نے کہا کہ نیب کے دفتر کی گھنٹی کی آواز کرپشن کرنے والوں کے کانوں میں پڑ رہی ہے اس لئے اب اپنے آپ کو بچانے کے لئے پھڑپھڑا رہے ہیں لیکن نیب کا شکنجہ اتنا کمزور نہیں ہے اور ان کے آقائوں کی طرح ان کا ٹھکانہ بھی جیل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات