ایف بی آر نے شکایات پر افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روکدیا

ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ‘نوٹیفکیشن جاری

منگل 17 ستمبر 2019 14:44

ایف بی آر نے شکایات پر افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں کی شکایات پر فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے کہ افسران پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اختیارات کے غلط استعمال پر کیا گیا۔

ایف بی آر کو افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اختیارات کے استعمال کے لیے افسران کو چیف کمشنر کی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ایف بی آراور کسٹمز کی جانب سے مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام یکم ستمبر سے درآمدی سامان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا۔

متعلقہ عنوان :