ڈولفن سکواڈ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر سے دو مشکوک گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر لیا

ملزمان کو تعاقب کر کے جیل روڈ پر پکڑ لیا گیا ،تین پسٹل،دوآٹو میٹک آتشیں رائفلیں سینکڑوں گولیاں اور میگزینز برآمد

منگل 17 ستمبر 2019 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈولفن سکواڈ نے کامیاب کارروائی کر کے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر سے دو مشکوک گاڑیوںسے اسلحہ برآمد کر لیا۔بتایا گیاہے کہ ڈولفن سکواڈ نے دو مشکوک گاڑیوں کو چیک کرنا چاہا لیکن ملزمان نے ڈولفن سکواڈ کو اپنی طرف آتے دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ڈولفن نے تعاقب کرتے ہوئے جیل روڈ پر رائونڈ اپ کر لیا۔گاڑیوں سے تین پسٹل،دوآٹو میٹک آتشیں رائفلیں سینکڑوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لئے گئے۔ ڈولفن پولیس نے ملزمان عثمان، احمد،بابر، یونس اور امیر علی کو تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا ۔ملزمان سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر بھاری اسلحہ کے ساتھ موجودگی کے سلسلہ میں تفتیش جاری ہے۔