ریلوے اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادی کے رہائشیوں کاگندے نالے کی صفائی نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 ستمبر 2019 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ریلوے اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادی کے رہائشیوں نے گندے نالے کی صفائی نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذمہ دارا ن کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین کاکہنا تھاکہ ریلوے حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے ریلو ے اسٹیڈیم اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں ڈینگی کی وباء پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گندے نالہ کی کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس سے لاکھوںمچھروں کی پرورش ہو چکی ہے ۔

اسٹیڈیم کے قریب بچیوں کے دو سکول بھی جن میں ہزاروں بچیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ریلوے کا ڈسپوزل پمپ رہتا ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی ریلوے اسٹیڈیم روڈ پر آ جاتا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر شنوائی نہ ہوئی تو مرکزی شاہرہ کو بند کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔