شہر کے بازاروں میں تجاوزات نے سر اٹھا ناشروع کر دیا

منگل 17 ستمبر 2019 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سرگودھا شہر کے بازاروں میں ایک بار پھرتجاوزات نے سر اٹھا ناشروع کر دیا ہے تجاوزات کی وجہ سے گلیاں سڑکیں سکڑنے لگیں شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے تجاوزات کیساتھ ساتھ جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ بھی قائم ہو گئے ہیں جبکہ تجاوزات کرنیوالوں نے شہر کے فٹ پاتھوں کیساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی کئی کئی فٹ قبضے کرلئے ہیں یہاں سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے سرگودھا کے مصروف ترین اُردو بازار میں دکانداروں نے فٹ پاتھوں کے علاوہ سڑکوں پر 10-10 فٹ تجاوزات کرلی ہیں اسی طرح فیصل بازار‘ نیو اردو بازار‘ ملت بازار‘ محمدی بازار‘ کارخانہ بازار‘ امین بازار‘ لیاقت مارکیٹ‘ سٹی روڈ‘ آزاد روڈ سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات انے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جبکہ بلاک نمبر 4-3-2-1 کے چوکوں میں پھٹہ مافیا پھر سرگرم ہے شہریوں نے انتظامیہ سے استدعاء کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور تجاوزات کنندگان کو حد میں لانے کیلئے فوری آپریشن کرے۔