کوٹ ادو میں اینٹی کرپشن کی کاروائی ،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 17 ستمبر 2019 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اینٹی کرپشن کی کاروائی پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل ندیم نے مدعی کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سول جج فیاض احمد کی نگرانی میں کوٹ ادو کے موضع پتل منڈا کے پٹواری محمد ابرایم کو مدعی سے 25 ھزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے کاروائی تحصیل کمپلیکس کوٹ ادو میں عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :