ضلع خانیوال میں بھی پنجاب میونسپل سروس پروگرام فیز 1 کا آغاز

منگل 17 ستمبر 2019 14:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی فلاح کیلئے ضلع خانیوال میں بھی پنجاب میونسپل سروس پروگرام فیز 1 کا آغاز ہوگیا- پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت، سٹریٹ لائیٹس ،واٹر پیوریفکیشین پلانٹس کو فنکشنل کیا جا سکے گا۔پروگرام سے صفائی کی حالت بہتر اور سیورج، ویسٹ مشینری کی مرمت وغیرہ کا کام ممکن بھی ہو سکے گا پروگرام میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں ہوگی اور صرف مرمتی کام کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

پروگرام بارے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اختر حسین منڈیرا، اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان ندیم، رمیض ظفر، غلام مصطفٰی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد، چیف آفیسرز ضلع کونسل محمد حسین بنگش،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز و دیگر افسران شرکت نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اجلاس میں ہدایت کی کہ پروگرام کی ایس او پیز کے مطابق تمام کام لوکل گورنمنٹ کے پاس موجودہ فنڈز سے کام کروائے جائیں گی-انہوں نے کہا کہ کاموں کو میں خود مانیٹر کروں گا- ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائی-اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کو تیز کیا جائے کسی جگہ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آئے تو متعلقہ چیف آفیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :