اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس میں متفرق درخواست کو منظور کرلی ، فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 17 ستمبر 2019 15:17

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس میں متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں تصحیح کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔ تحریری حکم نامے میں فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے الفاظ موجود نہیں تھے۔ سمیع ابراہیم نے حکم نامے کی تصحیح کیلئے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی تھی