یوسف خان کی برسی 20 ستمر کو منائی جائے گی

منگل 17 ستمبر 2019 15:51

یوسف خان کی برسی 20 ستمر کو منائی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) فلم انڈسٹری کے معروف اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی 20 ستمر کو منائی جائے گی۔ یوسف خان نے 1954ء میں فلم ’’پواز‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھروسہ‘ ناگن‘ بائو جی‘ ٹیکسی ڈرائیور‘ بدلہ‘ ملنگی‘ مکھڑا چن ورگا‘ تیرے عشق نچایا‘ چن ویر اور سوہنی ماہیوال جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یوسف خان پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ یوسف خان 20 ستمبر 2009ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :