ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے،ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کرداراداکرناچاہیے ‘یاسمین راشد

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے‘سیمینار سے خطاب

منگل 17 ستمبر 2019 15:54

ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے،ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ پہلے سیمینار میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، صوبائی فوکل پرسن پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام ڈاکٹرحسین جعفری،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجاوید اورمیڈیکل طالبات اورفیکلٹی ممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پرسیمینارمیں مدعوکرنے پروائس چانسلراورحسین جعفری کی شکرگزارہوں۔صوبائی وزیرنے کہاکہ ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کرداراداکرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سے مریض کی جان خطرے میں آنے کے کئی واقعات سامنے آتے ہیں۔ مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے۔ انسان کیلئے ہرآنے والا نیادن سیکھنے کاموقع دیتاہے۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کویقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے۔ ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکومریضوں کے محفوظ علاج معالجہ پرایس اوپی پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر حسین جعفری نے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیرصحت کا انتہائی اہم موضوع پرسیمینارانعقادکروانے پرشکریہ اداکرتے ہیں۔

ڈاکٹرحسین جعفری نے کہاکہ پاکستان میں گلوبل پیشنٹ سیفٹی ڈے ہرسال منایاجائے گا۔ مریض کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت بھی مریض کی جان کوخطرے میں مبتلاکرسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرجاویدنے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پرسیمینارمنعقدکروانے پروزیرصحت، وائس چانسلراورڈاکٹرحسین جعفری کومبارکباددیتاہوں۔