ممبر قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کی والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قر۱ٓن خوانی کا انعقاد

منگل 17 ستمبر 2019 16:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ممبرقومی اسمبلی فیصل آباد چوہدری عاصم نذیر،سابق چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد چوہدری زاہد نذیر، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شاہد نذیر کی والدہ محترمہ ا ور سابق چیئر مین ضلع کونسل فیصل آباد و بانی کوہستان ٹرانسپورٹ کمپنی چوہدری نذیر احمد ارائیں کی بیوہ جو گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی سے انتقال پا گئی تھیں کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی منگل کے روز ان کی رہائش گاہ چوہدری ہاؤس گٹ والا پارک فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ، پی پی پی ، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی ، مذہبی ، دینی ،عوامی ، سماجی جماعتوں و تنظیموں کے مرکزی قائدین ، فیصل آباد کے اہم ڈویژنل و ضلعی انتظامی افسران ، پولیس حکام ، وکلاء، علماء،دانشوروں ، تاجروں ، صحافیوں ،اساتذہ ، ٹرانسپورٹرز ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سابق بلدیاتی نمائندگان اور سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحومہ و مغفورہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیاگیا۔اس دوران رب کائنات کے حضور دعا کی گئی کہ وہ مرحومہ کو جوار رحمت اور جنت الفردوس کے حسین گوشوں میں اعلیٰ مقام عطا اور ان کے پسماندگان ، اہلخانہ، عزیز و اقارب کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت و استقامت سے برداشت کرنے سمیت صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔