Live Updates

کرپٹ عناصر کیلئے عمران خان کا’’ نوڈیل‘‘واضح پیغام ہے،سیاسی مقاصد کے لئے افواہیں پھیلانے والوں کوپھرمایوسی ہوئی‘اسلم اقبال

احتجاج اور دھرنوں سے قومی دولت کے لٹیروں کی جان نہیں چھوٹے گی،نواز شریف اور زرداری کو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہوگی‘صوبائی وزیر کی کارکنوں کے وفد سے گفتگو

منگل 17 ستمبر 2019 16:05

کرپٹ عناصر کیلئے عمران خان کا’’ نوڈیل‘‘واضح پیغام ہے،سیاسی مقاصد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے لئے عمران خان کا’’ نوڈیل‘‘واضح پیغام ہے۔سیاسی مقاصد کے لئے افواہیں پھیلانے والوں کو ایک بار پھر سخت مایوسی ہوئی ہے۔عمران خان نے برسوں کرپشن اور کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کیا ہے اور اب وہ کرپٹ عناصر سے ڈیل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

عمران خان نے احتساب کے عمل کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔وزیراعظم کے دوٹوک موقف سے کئی ایک کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے۔صوبائی وزیر نے یہ بات اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں۔احتجاج اور دھرنوں سے قومی دولت کے لٹیروں کی جان نہیں چھوٹے گی۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور زرداری کو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔سابق حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے بیمار معیشت ورثے میں ملی ہے۔کپتان کی قیادت میںحکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہورہی ہے اور درست سمت میں خوشحال کا سفر جاری وساری ہے۔مخالفین کے منفی پراپیگنڈہ کے باوجود نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔جہاں ہر ایک کو انصاف ملے گا اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔تاہم یہ مشکلات عارضی ہیں جلد ختم ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات