پیپلزپارٹی کے رہنما شہزاد اعوان کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 17 ستمبر 2019 16:10

پیپلزپارٹی کے رہنما شہزاد اعوان کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنما شہزاد اعوان کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیاگیا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اورمخدوم عثمان کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائونوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ پیپلزپارٹی راولپنڈی کے رہنما کو قتل کیا گیا۔شہزاد اعوان کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا۔کیا آس واقع کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس واقعے میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا۔مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔