دارالحکومت مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 44ویں روز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

منگل 17 ستمبر 2019 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) دارالحکومت مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 44ویں روز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز سماجی تنظیم فرینڈز کے رہنماء سیٹھی باغ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے بینرز ، کتبے اُٹھا رکھے تھے ، اور بھارتی ظلم وستم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، ایلی اپر اڈہ ، چوک شہدا ، مٹن مارکیٹ سے ہوتی ہوئی مدینہ مارکیٹ چوک میں اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جس میں معروف سماجی ، سیاسی ، تاجر نمائندگان اور سپرنگ بورڈ سکول سسٹم کے طلبہ وطالبات ، سٹاف نے بھی شرکت کی ، مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 44ویں روز میں داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، اور عالمی اداروں کو واضح کیا گیا کہ اپنا کردار ادا کریں ، اجتماع سے تنظیم فرینڈز کے چیئرمین خالد مغل ، تاجر رہنماء عبدالرزاق خان ، حریت رہنماء مشتاق اسلام ، پی پی پی کے رہنماء شوکت جاوید میر ، دانش مغل ،حیدر ، سدرہ بی بی ، پرنسپل عندلیب مغل ، وائس پرنسپل لبنیٰ اشرف ، سماجی رہنماء پرویز زرگر اعوان ، عدنان گوہر ، سعید الرحمن صدیقی ، اخلاق کاشر ، سفیر احمد رضا ، اعجاز زرگر ، ولید صدیقی اعوان ، ممتاز مغل ، منیر اختر سلہریا ، راحیل رشید بٹ ، سرفراز میر ، شاہد خان سواتی ، چوہدری آفتاب ، اکرم عزیز ، چوہدری غلام دین اور دیگر نے خطاب کیا ۔