Live Updates

سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کا دورہ اپر دیر

منگل 17 ستمبر 2019 17:11

سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کا دورہ اپر دیر
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کا دورہ اپر دیر، سینئر وزیر نے اپر دیر کے پرفضاء مقامات کمراٹ اور جاز بانڈہ میں سیاحتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کمراٹ کا دورہ کررہا ہوں،وزیراعظم عمران خان اس علاقے کو انفراسٹرکچر سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے اور ترقی دینے میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد اس وادی کی قدرتی حسن آشکارہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ کالام سے کمراٹ اور جاز بانڈہ تک 114 کلومیٹر کوریڈور بنایا جائیگا، کوریڈور سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :