پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلیں

زارا سلیم کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 ستمبر 2019 16:57

پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2019ء) : باکمال لوگ اور لا جواب سروس کا راگ الاپنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے اپنے کارناموں کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ کبھی مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کی عدم دستیابی تو کبھی پی آئی اے کے خراب جہاز۔ تاہم اب پی آئی اے کی فضائی میزبان کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے فضائی میزبان زارا سلیم کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ۔ فضائی میزبان قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 791 سے اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی کہ ان کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا۔ کسٹمز حکام نے زارا سلیم سے برآمد ہونے والا تمام سونا قبضے میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جاتا ہے تاہم فضائی میزبان کے سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونا اور اسمگلنگ کی کوشش کرنا نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔