پنجاب بھر کی طرح پاکپتن میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایاگیا

ساہیوال روڈ پر واقع نجی کالج میں تقریبات کا انعقاد، طلبا اور اساتذہ کی آگاہی کے لیے ریسکیو پریکٹیکلز کا مظاہرہ بھی کیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 17 ستمبر 2019 17:01

پنجاب بھر کی طرح پاکپتن میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایاگیا
پاک پتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی، ممشاد فرید) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح پاکپتن میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایاگیا۔اس سلسلہ میں ساہیوال روڈ پر واقع نجی کالج میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلبا اور اساتذہ کی آگاہی کے لیے ریسکیو پریکٹیکلز کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور فرسٹ ایڈ کی اہمیت بارے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122 نے لیکچر بھی دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نجی کالج سے لیکر شیل پمپ تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو آفیسرز، آفیشلز، کالج اساتذہ اور طلبا کے علاوہ ریسکیو محافظوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالقیوم نعیمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تعلیم نصاب کا حصہ ہونا چاہئے تا کہ نئی نسل کو ابتدائی طبی امداد کے بارے میں شعور ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت گھر گھر میں ہر فرد کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میں آگہی پیدا ہو۔ اور وہ اس اہم ادارے سے زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ کسی انسانی زندگی کا ضیاع ہونے سے بچ جائے۔