عارف والا:نواحی گاوٴں 79 ای بی میں بھانجے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ایک شخص نے مبینہ طور پر ملزم کی بیوی کیساتھ ناجائز اُستوار کر رکھے تھے ، ماموں کے روکنے پربھانجے نے بُرا منایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 17 ستمبر 2019 17:13

عارف والا:نواحی گاوٴں 79 ای بی میں بھانجے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماموں ..
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی، ممشاد فرید) نواحی گاوٴں 79 ای بی میں بھانجے نے ساتھیوں کیساتھ ملکر ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے ماموں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی ایک شخص نے مبینہ طور پر ملزم کی بیوی کیساتھ ناجائز اُستوار کر رکھے تھے جس پر اسکے ماموں صفدر شاہ نے اُسے روکا ، جس بھانجے کو رنج تھا۔اسی بات پر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ مقتول صفدر شاہ ولد شریف شاہ غیر شادی شدہ تھا اور اپنے بھائی کیساتھ گاوٴں کے قبرستان میں ہی رہائش پذپر تھا۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے۔