کسٹم کے مرحلہ میں ویلیوایشن سسٹم کومکمل طورپرتبدیل کردیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر سید شبرزیدی

منگل 17 ستمبر 2019 17:58

کسٹم کے مرحلہ میں ویلیوایشن سسٹم کومکمل طورپرتبدیل کردیا گیا ہے، چیئرمین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبرزیدی نے کہا ہے کہ کسٹم کے مرحلہ میں تجزیہ کے نظام (ویلیوایشن سسٹم) کومکمل طورپرتبدیل کردیا گیاہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں سی جی او 19 کا اجراء ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

نئے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے ویلیوایشن کے پورے طریقہ کارمیں بڑی تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس سے صنعتوں اورتجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعت وتجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ایک اورپیغام میں سید شیرزیدی نے فارماسیکٹر اورڈاکٹروں سے متعلق مقامی انگریزی روزنامہ کی اداریہ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اداریہ کی قابل تعریف بات اس امر کا اعتراف ہے کہ معاشرہ اس طرح کے امورکا نوٹس لے رہا ہے اور یہی چیزوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :