Live Updates

نوجوانوں کی64فیصد تعداد پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے‘ اعجاز عالم آگسٹین

منگل 17 ستمبر 2019 18:25

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کے روشن مستقبل و خوشحالی کیلئے ایک نیک شگون ثابت ہوگا جبکہ دوسری طرف یہ کسی بھی حکومت کے لئے ایک ایسا چیلنج ہے، جسکے لئے ایک جامع پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا اور اس حوالے سے پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حالیہ بجٹ میں تعلیم اور روزگار وغیرہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نمایاں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل حمزہ کرامت نے کی سینئر رہنماء وحید احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو نوجوانوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا اور تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کیلئے مزید مثبت اقدمات یقینی بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی جانب مرکوز ہے اور مذہبی اقلیتی نوجوانوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات