بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی انڈر 16کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز
4 روزہ ٹرائلز میں 37 کھلاڑی شرکت کریں گے
منگل 17 ستمبر 2019 18:10
ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے کراچی طلب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ٹرائل میچز 18 سے 22 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہیں گے۔ٹرائلز کے لیے طلب کردہ کھلاڑی 20 ستمبر کو آرام کریں گے۔
سلیم جعفر، چیف سلیکٹر جونیئر سلیکشن کمیٹی:
جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے لیے ہم نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں طلب کیا ہے۔
(جاری ہے)
قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا کہ مختلف ایج گروپس کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب پی سی بی کی اولین ترجیح ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی انڈر 16 کھلاڑیوں کے لیے مفید تجربہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں 4 ایک روزہ میچز میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں گے۔
سلیم جعفر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
طلب کردہ کھلاڑی:
عباس علی (پشاور)، عبدالرحمٰن (ایبٹ آباد)، افضل منظور (سیالکوٹ)، احمد خان (ایبٹ آباد)، عالیان محمود (کراچی)، علی اسفند (فیصل آباد)، علی حسن (سیالکوٹ)، عامر حسن (راولپنڈی)، ارباز خان (ڈیرہ مراد جمالی)، ارحم نواب (فیصل آباد)، اسد رضا (سیالکوٹ)، اسیر مغل (راولپنڈی)، عاطف خان (اسلام آباد)، ایاز شاہ (فاٹا)، فرہاد خان (فاٹا)، غلام قادر (حیدرآباد)، حسیب عمران (راولپنڈی)، حسنین (راولپنڈی)، ابراہیم بھٹی (راولپنڈی)، ابرار افضل (لاہور)، خالد خان (کوئٹہ)، محمد حسنین (راولپنڈی)، محمد عرفان (پشاور)، محمد لطیف (فاٹا)، محمد شہزاد (ملتان)، محمد سکندر (حیدرآباد)، محمد وقاص (فیصل آباد)، منیب واصف (لاہور)، رضوان محمود (حیدرآباد)، شمریز خان (پشین)، شمائل حسین (اسلام آباد)، اسامہ زاہد (لاہور)، وہاج ریاض (کراچی)، واصف گل (حیدر آباد)، ابتسام رحمٰن (فیصل آباد)، زین انور (کراچی) اور زبیر شنواری (فاٹا)۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.