ایم ای ایکس میں کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند

منگل 17 ستمبر 2019 18:34

ایم ای ایکس میں کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (ایم ای ایکس) میں کموڈٹی انڈیکس 4,230 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس 9.223 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,494 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 4.371 بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.427 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 561.034 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 462.312 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 403.522 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 271.771 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 258.607 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 249.905 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 96.870 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 54.643 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 49.626 ملین روپے اورکاپر کے سودوں کی مالیت 15.416 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 20 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9.736 ملین روپے اورگندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 3.788 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :