الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے تحت ملک بھر میں سالانہ 7ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں، محمد عبدالشکور، صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان

الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے بورڈ کا سالانہ اجلاس۔اجلاس میں تمام ریجنز کی کارکردگی رپورٹس ،مکمل اور زیرِ تکمیل میگا پراجیکٹس کی رپورٹس ، ڈائیگناسٹک سینٹرز کی آڈٹ رپورٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا

منگل 17 ستمبر 2019 18:13

الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے تحت ملک بھر میں سالانہ 7ملین لوگ مستفید ہورہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے بورڈ کا اجلاس وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاوٴندیشن ڈاکٹر حفیظ الرحٰمن کی زیرِ صدارت الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر الخدمت فاوٴنڈیشن محمد عبدالشکور، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ،نیشنل ڈائریکٹرالخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن ڈاکٹر محمد افضل، نیشنل ڈائریکٹرڈائیگناسٹک نیٹ ورک انجینئرصابر احمد، ڈائریکٹرفارمیسی نیٹ ورک جمشید احمد ،جنرل منیجر پروگرامزسفیان احمد خان، مینجرہیلتھ فاوٴنڈیشن طارق وحیدنے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ملک بھر سے الخدمت ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت ہیلتھ سروسز کے مرکزی وریجنل ڈائریکٹرزاور منیجرز بھی موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کی ملک بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کی سالانہ جائزہ و منصوبہ بندی رپورٹس پیش کی گئیں جس میں تمام ریجنز کی کارکردگی رپورٹس ،مکمل اور زیرِ تکمیل میگا پراجیکٹس کی رپورٹس ، ڈائیگناسٹک سینٹرز کی آڈٹ رپورٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایس او پیز کی اہمیت اور نفاذ، ہیومن ریسورس مینول، ہسپتالوں میں ہاوٴس کیپنگ، بلڈ بینک کے نئے قوانین اور ہماری حکمت عملی کے حوالے سے بھی موضوعات زیرِ بحث آئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہیں۔ الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن دیگر سماجی خدمات کی طرح صحت عامہ کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

ہمارا مقصد ملک کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور درازپسماندہ علاقوں میں بھی عوام الناس تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت20ہسپتال، 21 زچہ و بچہ سینٹرز،119ڈائیگناسٹک سینٹرزاور بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹرز،81ڈسپنسریاں اور 284ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال ملک بھرمیں 371فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کی ان خدمات سے سالانہ 7ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :