پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والے کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 ستمبر 2019 18:32

پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والے کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی، طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرجہلم پولیس کی حراست میں تفصیلات کے مطابق صداقت علی ٹی/اے ایس آئی بسلسلہ گشت پیراغیب موجود تھے بذریعہ سوشل میڈیا اور تصاویر موصول ہوئی جن میں ایک شخص ویڈیو میں بذریعہ آٹومٹیک رائفل ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اور تصاویر میں مختلف قسم کا اسلحہ کی نمائش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو اور تصاویر میں موجود شخص کے متعلق دریافت پر مذکورہ شخص کا نام و پتہ بعد دریافت حیدر علی ولد منظور حسین سکنہ ساحل کالونی گلی نمبر 2جہلم معلوم ہوا ۔ مذکورہ ملزم کے خلاف AO13-1i/20/65،337Hii/188ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔