مرغزار چڑیا گھر کا چارج نئے حکم تک وزارت موسمیات کے پاس رہے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ

منگل 17 ستمبر 2019 20:01

مرغزار چڑیا گھر کا چارج نئے حکم تک وزارت موسمیات کے پاس رہے گا، اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کا چارج نئے حکم تک وزارت موسمیات کے پاس رہے گا۔ عدالت نے توہین عدالت کیس میں چڑیا گھر کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چڑیا گھر کے ڈائریکٹر رانا طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال خلجی نے غیر مشروط معافی کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چڑیا گھر کا چارج نئے حکم تک وزارت موسمیات کے پاس رہے گا۔ بتائیں کہ 30 جولائی کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا کیا افسران حلفیہ کہہ سکتے ہیں ان کو عدالتی حکم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ عدالت نے دونوں افسران کو دو ہفتے میں بیان حلفی داخل کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔