Live Updates

غیر معیاری پانی فراہم کر نیوالوں کو2سال تک سزاء اور لاکھوں روپے جر مانہ سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی ، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

منگل 17 ستمبر 2019 20:22

غیر معیاری پانی فراہم کر نیوالوں کو2سال تک سزاء اور لاکھوں روپے جر مانہ ..
لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب و پیٹرن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمدسرور نے پنجاب آ ب پاک اتھارٹی کے چیئر مین جنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ سمیت دیگر عہدیداروں اور بورڈ اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کو شروع کر نے میں ایک سال کی تاخیر پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

اتھارٹی کے چیئر مین سمیت کوئی عہدیدار اور بورڈ اراکین کسی قسم کی مراعات یا تنخواہ نہیں لیں گے ۔پنجاب میں غیر معیاری صاف پانی فراہم کر نیوالوں کو2سال تک سزاء اور لاکھوں روپے جر مانہ سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی ۔پنجاب میں پینے کے صاف پانی کیلئے کام کرنیوالی پر ائیوٹ کمپنیوں کو پنجاب آب پاک اتھارٹی مکمل چھان بین اور تحقیقات کے بعد لائسنس جاری کر یں گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ابتک جتنے بھی سرکاری اور غیر سر کاری فلٹر یشن پلانٹس لگے ہیں انکا ریکارڈ بھی مر تب کیا جارہا ہے انکے معیار کو بھی خصوصی طور پرچیک کیا جائیگا۔ منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ جنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئر مین ہوں گے ،سیکرٹری ہائوسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر ہوں گے ،گوہر اعجاز پنجاب پاک اتھارٹی سنٹر ل پنجاب کے سربراہ اوراتھارٹی کے شعبہ ایچ آر کے ہیڈ ہوں گے، میاں طلعت محمود اتھارٹی کی فنانس کمیٹی کے سر بر اہ ہوں گے،'سوشل میڈیا اور پنجاب آب پاک اتھارٹی نارتھ پنجاب کی سر بر اہ رابعہ ضیا ء ہوں گی، پنجاب آ ب پاک اتھارٹی سائوتھ ریجن کے سر براہ فیصل مختار ہوں گے جبکہ پروکیورمنٹ کمیٹی کے سر براہ خرم مختار ہوں گے اور یہ تمام عہدیدار پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر بھی ہوں گے انکے ساتھ ساتھ سیکرٹری لوکل گور نمنٹ سید وسیم رضا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی پی محمد رمضان ،سیکرٹری فنانس عبد اللہ سنبھل اور سیکرٹری ہائوسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اورپر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب بابر حیات حیات ٹارڑ بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر ہوں گے ۔

اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے مگر سب کچھ کر پشن کی نذر ہوتا رہا ہے اور آج بھی نیب اور دیگر اداروں میں انکے مقدمات چل رہے ہیں مگر مًیں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اس منصوبے میں ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں ہوگی اور یہ منصوبہ مکمل طور پر کر پشن فری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے واسا کے ایم ڈی ایز کو طلب کر لیا ہے وہ مجھے پینے کے صاف پانی کیلئے واسا کے لگائے جانیوالے فلٹر یشن پلانٹس کے بارے میں مکمل طور پر بر یف کر یں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ میں بطور پنجاب آب پاک اتھارٹی پیٹر ن انچیف عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے کہ آنیوالی کوئی بھی حکومت اس کو ختم کر نے کا سوچ بھی نہیں سکے گی اور ہم امیر اور غر یب،شہراور دیہات کی تقر یق کے بغیر لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورا کر یں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو سیاست سے پاک رکھنا چاہتے ہیں اس لیے کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا عہدیدار یا بورڈ ممبر نہیں بنایا بلکہ مختلف شعبوں میں اچھی شہر ت اور تجر بہ رکھنے والے لوگ ہی اس اتھارٹی میںکام کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد موت کا شکارہو رہے ہیں اور آج لوگ روز گار سے زیادہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ جب تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملے گا لوگ ہیپاٹائٹس سمیت خطر ناک بیماریوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پاکستان اور ریسکیو 1122جیسے منصوبوں کی بنیاد رکھتے وقت بھی میں نے اپنا بھر پور کرداد ادا کیا ہے زندگی میں پہلے میرٹ اور شفافیات پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کر وں گا۔ چیئر مین پنجاب پاک اتھارٹی جنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا ہمارے لیے بہت بڑ اچیلنج ہے لیکن پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پیٹرن انچیف چوہدری محمدسرور نے جس طرح مکمل شفافیات او ر میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے تمام عہدیداروں اوربورڈ ممبران کو ذمہ داری دی ہے انشاء اللہ ہم پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے وعدہ پر مکمل عملددرآمد کر یں گے اور اتھارٹی کے قیام میں جو تاخیر ہوئی ہے اس کا بھی ضرور ازالہ کیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات